پرتگال میں ملزمان نے تشدد کرکے پاکستانی طالبعلم کو قتل کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق اہلخانہ کا کہناہے کہ انتھونی شوکت کونامعلوم افرادنےپورتومیں تشددکرکےقتل کیا، گھرکی بالائی منزل گروی رکھ کربیٹےکوتعلیم کےلیےیورپ بھیجا، پرتگالی حکومت قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرے ، حکومت پاکستان لاش کی واپسی اور معاشی امداد کے لیے اقدامات کرے۔
بوڑھے باپ نے زندگی بھر کی جمع پونجی خرچ کرکے بیٹے کی تعلیم پر لگائی ، جوان بیٹے کی موت پر بینائی سے محروم باپ اور اہلخانہ شدت غم سے نڈھال ہیں ۔