اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کے زرمبادلہ ذخائر 9 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے۔
مرکزی بینک کے مطابق ایک ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ریزرو میں 1 ارب 14 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد بینک کے ڈالر ریزرو 9 ارب 12 کروڑ ڈالر ہوگئے۔
بینکوں کے پاس کھاتے داروں کے 5 ارب 34 کروڑ ڈالر جمع ہیں۔
سٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 14 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں ، ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 14 ارب 46 کروڑ ڈالر ہو گئے۔
ملکی ڈالر ذخائر میں اضافہ آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر ملنے سے ہوا۔