گوادر کے علاقے سربندر میں نامعلوم افراد کےدستی بم حملے اور فائرنگ سے گھر میں سوئے سات افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے7 افراد کا تعلق خانیوال سےہے،جاں بحق افراد سربندر میں حجام کی دکان پرکام کرتے تھے۔
حکومت بلوچستان نےگوادرمیں بے گناہ مزدوروں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے،وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء لانگو کا کہنا ہےکہ معصوم مزدوروں کا قتل کھلی دہشت گردی ہے،واقع کی رپورٹ طلب کرلی گئی،دہشت گردوں سے سختی سے نمٹیں گے،نہتے معصوم مزدوروں کا قتل بزدلانہ اقدام ہے،ملوث دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
حکومت کی جانب سےافسوسناک واقعہ کی تحقیقات کا حکم دےدیا گیا،انتظامی افسران جائے وقوعہ پرپہنچ گئے۔