آئی پی پی کے صدر عبدالعلیم خان نے سانحہ 9 مئی کا ایک سال مکمل ہونے پر خصوصی پیغام جاری کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے صدر اور وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے سانحہ نو مئی کے حوالے سے کہا کہ میرے دل میں پاک فوج کا بہت احترام ہے، شہداء نے ہمارے لئے بے دریغ قربانیاں دیں ، ہم اپنی پاک فوج کے ساتھ ہیں ۔ جواس وقت پاکستان کا وجود ہے وہ ایک مضبوط اور طاقتور فوج ہی کی بدولت ہے ۔