ملتان خواتین پولیس اسٹیشن نے کارروائی کرتے ہوئے 2 مختلف اجتماعی زیادتی کے واقعات میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک واقعہ میں ملزمان نے خاتون کو مہندی لگوانے کے بہانے بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا، واقعہ میں ملوث ایک خاتون سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ، دوسرے واقعہ میں سوشل میڈیا کے ذریعے دوستی کا جھانسہ دے کر ملزم حارث نے دوست کے ہمراہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا ، سی پی او کی جانب کارروائی کرنے والے پولیس افسران میں اعزازی شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔