پنجاب حکومت کی راہ میں گندم خریداری کے لئے سب سے بڑی رکاوٹ دور ہوگئی، وفاق نے پنجاب حکومت کو 20 لاکھ ٹن خریداری کاعملی گرین سگنل دے دیا۔
وفاق کی جانب سے پنجاب کو گندم کی خریداری کیلئے زیر التوا 552 ارب روپے قرض کی منظوری دے دی گئی ہے جبکہ وزارت خزانہ نے گندم قرض کے اجراء کیلئے سٹیٹ بینک کو خط بھی لکھ دیا ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق 196 ارب روپے 20 لاکھ ٹن گندم کی خریداری کیلئے دیئے گئے ہیں جبکہ 356 ارب روپے گندم کے پرانے قرضوں کے رول اوور کیلئے ہوں گے۔
دستاویز کے مطابق پنجاب حکومت نے ڈیڑھ ماہ قبل قرض منظور کی سمری وفاق کو بھیجی تھی۔
ذرائع کے مطابق نئے گندم قرض کے لئے 22 فیصد شرح مارک اپ ہوگی ،پنجاب بینک سمیت متعدد بینکوں نے 16 اپریل کو قرض کی بولی دی تھی۔