اٹلی کی پاکستان کےساتھ فاضل تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پرنمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق جولائی اوراگست میں اٹلی کوپاکستانی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر0.88 فیصد جبکہ اٹلی سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر92 فیصدکی نمایاں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
اعداد وشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں اٹلی کوبرآمدات سے ملک کو195.53 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 0.88 فیصدکم ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اٹلی کو برآمدات سے ملک کو197.27 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہواتھا،اگست میں اٹلی کو پاکستانی برآمدات کاحجم 96.04 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوجولائی میں 99.49 ملین ڈالر اورگزشتہ سال اگست میں 91.97 ملین ڈالر تھا، مالی سال 2023 میں اٹلی کو برآمدات سے ملک کو1.151 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہواتھا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق اٹلی سے برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر92 فیصدکی کمی ہوئی، جولائی اوراگست میں اٹلی سے درآمدات کاحجم 60.69 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 116.51 ملین ڈالرتھا۔
رپورٹ کے مطابق اگست میں اٹلی سے درآمدات پر26.79 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوجولائی میں 33.90 ملین ڈالر اور گزشتہ سال اگست میں 44.10 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023 میں اٹلی سے درآمدات کامجموعی حجم 526.93 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔