ملک میں عالمی منڈی کے زیراثر سونے کی قیمتوں میں آج بھی کمی کا رجحان برقرار ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کمی ہوکر 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے کا ہوگیا ہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے کم ہو کر دو لاکھ 05 ہزار 75 روپے ہوچکی ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالر کم ہوکر 2312 ڈالر فی اونس ہے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 620 روپے پر مستحکم رہی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی تھی اور سونے کی قیمت میں حالیہ دنوں میں مجموعی طور پر 12 ہزار روپے سے زائد کمی ہوئی ہے۔