سعودی عرب پاکستان سرمایہ کاری فورم کے انعقاد سے دونوں ملکوں کی دوستی میں ایک نئے باب کا آغاز ہو گیا۔
سعودی سرمایہ کاروں نے زراعت، توانائی، معدنیات، کان کنی، سیاحت اور آئی ٹی کے شعبوں میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی ۔ امکان ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے متوقع دورہ پاکستان کے دوران اہم معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے ۔
پاکستان کی جانب سے وزارت توانائی اور پیٹرولیم نے مہمان وفد کی میزبانی کی ۔ ایس آئی ایف سی کے عہدیداران نے خصوصی معاونت کی ۔
فورم کا اہم حصہ سعودی عرب اور پاکستانی سرمایہ کاروں کے مابین بزنس ٹو بزنس مذاکرات تھے ۔ مختلف شعبوں سے منسلک پاکستانی تاجروں نے سعودی سرمایہ کاروں کو اپنی کمپنیوں سے متعلق بریفنگ دی اور سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا ۔