سعودی عرب کے سینٹرل بینک نے کہا ہے کہ مارچ 2024 کے دوران مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں 4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
عرب میڈیا نے مطابق سعودی سینٹرل بینک کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ برس مارچ میں 11.5 ارب ریال کے مقابلے میں اس سال مارچ میں ترسیلات زر 11.9 ارب ریال تک پہنچ گئی ہیں ۔
غیرملکیوں کی ترسیلات زر میں فروری 2024 کے مقابلے میں مارچ کے دوران 28 فیصد یعنی تقریبا 2.6 ارب ریال اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
علاوہ ازیں سعودی شہریوں کی بیرون ملک سے ترسیلات زر گزشتہ سال مارچ 2023 کے مقابلے میں رواں برس مارچ کے دوران 9 فیصد کم یعنی 5.12 ارب ریال رہی ہیں۔