اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی ) نے دفاعی پیداوار کیلئے 20 کروڑ روپے کی تکنیکی گرانٹ کی منظوری دے دی۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابط کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کے الیکٹرک کیلئے 70 ارب کی ایڈوانس سبسڈی کی منظوری دے دی گئی ۔
ذرائع کے مطابق ای سی سی نے آزادکشمیر کے بقایا جات کی مد میں55 ارب روپے ، ایٹمی توانائی کمیشن کے لئے 4 ارب 86 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ منظور کر لی ۔
وزارت توانائی کیلئے ڈھائی ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ جبکہ ایرا کیلئے 5 ارب نواسی کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ منظور کی۔
چمن بارڈر پر کام کرنے والے ڈیلی ویج ورکرز کیلئے خصوصی ریلیف پیکج منظور کیا گیا جبکہ خریف سیزن میں یوریا کھاد کی ضرورت پوری کرنے کیلئے حکمت عملی بھی طے کر لی گئی ۔
اسٹیل ملزملازمین کو رواں سال جنوری سے جون تک کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے فنڈز کی بھی منظوری دیدی گئی ۔