چیئرمین پی اے سی کے معاملے پر تحریک انصاف میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے ۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی کیلئے نام تبدیل نہیں ہوا ، بانی پی ٹی آئی نے اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کیا۔ معاملے کو سیاسی کمیٹی میں بھی نہیں بھیجا گیا ۔ کل ان سے ملاقات کرکے اس فراڈ سے آگاہ کروں گا
۔ سوشل میڈیا ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ مجھے سیاسی کمیٹی اجلاس کے بارے میں آگاہ نہیں کیا گیا ۔ اجلاس کے ایجنڈے میں بھی چیئرمین پی اے سی کا معاملہ شامل نہیں تھا ۔پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے راجواڑہ نہیں اور میں اسے ہائی جیک نہیں ہونے دوں گا۔