گجرات میں تھانہ صدر کھاریاں پر خواجہ سراؤں نے دھاوا بول دیا۔
اتوار کو گجرات میں تھانہ صدر کھاریاں پر خواجہ سراؤں نے دھاوا بولا جبکہ تھانے پر پتھراؤ سے 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔
خواجہ سراؤں کی جانب سے الزام عائد کیا گیا کہ ہفتہ کی رات پولیس اہلکاروں نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
خواجہ سراؤں کی جانب سے احتجاجاً جی ٹی روڈ کو بلاک کیا گیا جبکہ تھانے کی کرسیاں اور صوفے بھی اٹھا لئے گئے۔
پولیس اہلکاروں کی جانب سے احتجاج کرنے والے خواجہ سراؤں پر لاٹھی چارج کیا گیا۔
ڈی پی اوگجرات نے خواجہ سراؤں کو تشدد کرنیوالے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد احتجاج ختم ہوگیا۔