عوامی نیشنل پارٹی کی جنرل کونسل نے سینٹر ایمل ولی خان کو آئندہ 4 سال کے لئے متفقہ طور پر بلا مقابلہ مرکزی صدر منتخب کرلیا۔
سینئر سیاستدان اسفند یار ولی کے بیٹے اور عوامی نیشنل پارٹی رہنما ایمل ولی خان اے این پی کے مرکزی صدر منتخب ہو گئے۔
مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس الیکشن کمشن کے چیئرمین میاں افتخار حسین کی صدارت میں ہوا۔ سابق وزیر اعلیٰ امیر حیدر ہوتی نے پارٹی کی مرکزی صدارت کے لئے سینٹر ایمل ولی خان کا نام تجویز کیا۔
مرکزی کونسل کے اراکین نے متفقہ طور پر ان کے نام کی تائید کرکے منظوری دی۔ ایمل ولی خدائی خدمتگار تحریک کے بانی خان عبدالغفار خان باچا خان کے پڑ پوتے، قومی پرست سیاست دان خان عبدالولی خان ولی خان کے پوتے اور اسفندیارولی خان کے صاحبزادے ہیں۔