نامزد گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی آج ہونے والی تقریب حلف برداری ملتوی کر دی گئی۔
جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی پنجاب حسن مرتضیٰ کے مطابق تقریب حلف برداری اب 7 مئی کو شام 6 بجے گورنر ہاؤس میں ہوگی۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی ملک میں غیر موجودگی کی وجہ سے حلف برداری ملتوی ہوئی۔
گورنر پنجاب بلیغ الرحمان اس وقت عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب میں ہیں۔ ن لیگ نے پی پی قیادت کی اس بنیاد پر حلف برداری ملتوی کرنے کی درخواست کی، نامزدگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے آج شام چھ بجے حلف اٹھانا تھا۔
یاد رہے کہ صدر آصف علی زرداری نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی ہے۔ صدر مملکت آصف زرداری نے سردار سلیم حیدر خان کو بطور گورنر پنجا تعینات کرنے، فیصل کریم کنڈی کو بطور گورنر خیبر پختونخوا اور جعفر خان مندو خیل کو بطور گورنر بلوچستان تعینات کرنے کی منظوری دیدی ہے۔