فیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ میں مبینہ طور پرزہریلہ دودھ پینے سے خاتون، تین بیٹیاں اور بھتیجی جان بحق ہوگئی ہیں ۔
پولیس کے مطابق ماں ، بیٹیوں اور بھتیجی کی ہلات کا افسوسناک واقعہ جمو بستی میں پیش آیا ، تمام نے مبینہ طور پر دوائی ملا دودھ پیا تھا ، بچیوں کے پیٹ درد کیلئے نواحی علاقہ سے دوائی لی گئی تھی ، جان کی بازی ہارنے والوں میں شمیم اسکی بیٹیاں فرزانہ، مسکان، رخسانہ اوربھتیجی اقصی شامل ہے ۔ پولیس کاکہناہے کہ تفتیش کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آ گئیں ۔