انوا ر الحق کاکڑ نے گندم سکینڈ ل کے معاملے پر بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ عوام کوسستی روٹی دینے پر سزا دینی ہےتو بالکل دیں، اگر میں نے اربوں روپےکمائے ہیں تومیری بقیہ زندگی جیل میں گزرنی چاہیے، اگریہ کوئی معاشی اسکینڈل ہےتواسے سامنے آناچاہیے۔
سماء نیوز کے پروگرام ’میرے سوال‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انوا ر الحق کاکڑ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت یہ ضرور سوچےکہ کہیں ہمیں غلط ایڈوائس تونہیں دی گئی،کہیں کوئی گروہ نگران حکومت سےمتعلق غلط مشورےتونہیں دے رہا، اگریہ کوئی معاشی سکینڈل ہےتو اسے سامنے آنا چاہیے، اگرمیں نے اربوں روپےکمائے ہیں تومیری بقیہ زندگی جیل میں گزرنی چاہیے، بہتان لگانے والے اپنے ضمیرمیں ضرور جھانکیں، پچھلے سال حکومت نے ایک ارب ڈالر کی گندم درآمد کی، رواں سال نجی سیکٹر نے ایک ارب ڈالر کی گندم درآمد کی، نجی سیکٹر نے اتنی ہی رقم میں 1ملین ٹن گندم زیادہ امپورٹ کی، تحقیقات تو اس معاملے کی بھی ہونی چاہیے، ہم نےعام آدمی کیلئےفیصلہ کیااورانکوسستی روٹی فراہم کی،عوام کوسستی روٹی دینے پر سزا دینی ہے تو بالکل دیں۔