اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپریل کے دوران 809 کیسز نمٹا دئیے۔ گزشتہ ماہ کے دوران نمٹائے گئے کیسز کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق اپریل میں سب سے زیادہ کیسز نمٹانے میں سرفہرست رہے۔ اپریل کے دوران چیف جسٹس نے دوسو سترہ کیس نمٹائے۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے 106، جسٹس بابر ستار نے 101 کیس نمٹائے۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اپریل میں 97 کیسز نمٹائے۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے 91، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 78 کیس جبکہ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے 68 جبکہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے 51 کیسز نمٹائے۔