ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان آج بھی برقرر ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار 600 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 38 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا ایک ہزار 200 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 4 ہزار 47 روپےکا ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 4 ڈالر کم ہوکر 2301 ڈالر فی اونس ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی تھی اور سونے کی قیمت میں حالیہ دنوں میں مجموعی طور پر 12 ہزار روپے سے زائد کمی ہوئی ہے۔