سینٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 115 ارب 45 کروڑ روپے سے زائد کے 10 منصوبے کلیئر کردیئے ہیں۔
ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن کی زیرصدارت اجلاس کے جاری اعلامیے کے مطابق 17 ارب انتیس کروڑ روپےسےزیادہ لاگت کے 8 منصوبے سی ڈی ڈبلیو پی نے منظور کرلئے جبکہ 98 ارب 16 کروڑ روپے سےزیادہ کے دو منصوبے حتمی منظوری کیلئےایکنک کوبھجوادیئے گئے۔
منظور کئے منصوبوں میں فزیکل پلاننگ، توانائی، گورننس ، سائنس و ٹیکنالوجی، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ،ایجوکیشن پانی، ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشن ،اعلیٰ تعلیم اورصنعت و پیداوارکے پراجیکٹس شامل ہیں جبکہ ایکنک کو بھجوائے گئے منصوبوں میں اڑتیس ارب چھتیس کروڑ روپےکا سندھ لائیواسٹاک اینڈ فشری اور ساٹھ ارب روپےلاگت کا اسلام آباد ویسٹ سب اسٹیشن پراجیکٹ شامل ہے۔
اجلاس میں ڈیڑ سے سوا چار ارب روپے تک کے مختلف منصوبوں کیلئے فنڈز کے اجراء لی منظوری بھی دے دی گئی۔