پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماحنیف عباسی اور سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے درمیان نجی ہوٹل میں آمنا سامنا ہوا جس دوران گندم سکینڈل پر دونوں میں شدید تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا جبکہ اس دوران حنیف عباسی نے انہیں’ چور ‘ بھی کہہ ڈالا ۔
تفصیلات کے مطابق حنیف عباسی نے سخت لہجہ اپناتے ہوئے انوار الحق کاکڑ سے کہا کہ ’ میں قسم کھاتا ہوں تم چور ہو ، تم نے گندم سکینڈل میں پیسے کھائے، میں نے پروگرام میں جو بھی کہا وہ سچ کہا ہے ۔ انوارالحق کاکڑ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ کیا آپ مجھے گرفتار کرنے آئے ہیں؟ ، میں نے فارم 47 کی بات کی تو آپ اور ن لیگ منہ چھپاتے پھریں گے ۔
انوار الحق کاکڑ نے سماء نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حنیف عباسی جو کرنا چاہیں کر لیں، بعض اوقات غصہ آجاتا ہے ، حنیف عباسی میرے بھائی ہیں ۔