نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب ہوئے غزہ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار نے اسرائیلی فوج کی ناکہ بندی توڑنے اور جارحیت روکنے کا مطالبہ کیا ، انہوں نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی اور فلسطینیوں کی گھروں کو واپسی کے لیے اقدامات کیے جائیں، اسرائیل کے جنگی جرائم کی تحقیقات کرکے ملوث عناصر کو سزا دی جائے، مغربی کنارے میں غیر قانونی یہودی آباد کاری روکی جائے، نائب وزیر اعظم نے فلسطینیوں اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کی۔