ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔
جیم اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق آج فی تولہ سونےکی قیمت میں 1400 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے،جس کے بعد 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 600 روپے پر آ گئی ہے۔
جبکہ دس گرام سونےکا بھاو 1201 روپےکم ہوکر 205418 روپے ہوگیا ہے،دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کا بھاو 11 ڈالر کم ہوکر 2277 ڈالر فی اونس ہے۔
پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کرکے 2297 ڈالر فی اونس ہے۔