افغانستان نےبھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں سفارتخانہ بندکر کےاپنی سرگرمیاں معطل کر دیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق افغان حکومت کے سفارتکاروں نے سفارتخانہ چھوڑدیاہے اور سابق سفیر اور دیگر سفارتکاروں کو امریکا اور یورپ منتقل کر دیا گیا ہے۔
بھارتی جریدے ہندوستان ٹائمز کے مطابق ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں کام کرنے والے افغان سفارت خانے نے ہندوستانی وزارت خارجہ کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا۔
نئی دہلی میں تعینات افغان سفیر فرید مامون زادہ اس وقت برطانوی دارالحکومت لندن میں ہیں،سفارت خانے کے عملے کے درمیان اندرونی تنازعات ہیں جبکہ سفارت کاروں کے سیاسی پناہ حاصل کرکے تیسرے ملک چلے جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ سابق افغان اشرف غنی کی حکومت نے مامون زادہ کو بھارت میں بطور سفیر تعینات کیا تھا ، اور انہوں نے 2021 تک افغانستان کی طالبان عبوری حکومت زیر کنٹرول سفارتی ذمہ داریاں جاری رکھیں۔
یاد رہے رواں سال اپریل اور مئی میں یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ طالبان حکومت نے مامون زادکی جگہ ایک چارج ڈی افیئرز کوبھارت میںسفارتی مشن کی سربراہی کیلئے مقرر کیا ہے۔