ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 9 سو روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
جیم اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق ملک میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 41 ہزارروپے کا ہوگیا ہے،دس گرام سونےکا بھاو 771 روپےکم ہوکر 206619 روپے ہے۔
دوسری جانب عالمی بازارمیں سونے کابھاو 8 ڈالرکم ہوکر 2288 ڈالرفی اونس ہے۔پاکستان میں سونےکی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کرکے 2308 ڈالر فی اونس ہے۔