سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اسلامی ترقیاتی بینک کا 4 روزہ گولڈن جوبلی اجلاس اختتام کو پہنچ گیا۔
اجلاس کے دوران اسلامک کارپوریشن فار دی ڈویلپمنٹ (آئی سی ڈی) نے ترقی پذیر ممالک میں پرائیویٹ سیکٹر کی بہتری کیلئے 11 معاہدوں پر دستخط کئے۔ 6 ہزار 486 ارب ڈالر کے 53 معاہدے بھی طے پائے۔
اسلامی ترقیاتی بینک کے اہم ترین اجلاس میں ترقی پذیر ممالک کےلیے تاریخی اقدامات کے تحت اسلامک کارپوریشن فار دی ڈویلپمنٹ نے 11 معاہدوں پر دستخط کئے ۔ معاہدوں کا مقصد ترقی پذیر ممالک میں اقتصادی ترقی کو فروغ دینا۔ عوام کو بااختیار بنانا اور نجی شعبے کی ترقی میں سہولیات فراہم کرنا ہے۔
آئی سی ڈی نے افریقی ملک آئیوری کوسٹ کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کیلئے 15 ملین یورو کا لائن آف فنانسنگ ایگریمنٹ کیا۔ کیمرون میں بینکنگ سیکٹر اور کاروباری سرگرمیوں کو بڑھانے کیلئے 10 ملین یورو کے دو معاہدے طے پائے۔
ازبکستان میں نجی شعبے کی ترقی کیلئے بینکوں کے ساتھ 5 معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔آئی سی ڈی نے آذربائیجان کی پائیدار ترقی کیلئے سرمایہ کاری کمپنی ’’او جے ایس سی ‘‘کے ساتھ بھی تین ایم او یو سائن کئے گئے۔
اسلامک ترقیاتی بینک کے چار روزہ اجلاس میں تراسی ممالک کے وفود شریک ہوئے، اسلامی ترقیاتی بینک کا آئندہ سال ہونیوالا اجلاس افریقی ملک گیمبیا میں ہوگا۔