علیوٹ میں پاک فوج کاریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے،حالیہ بارشوں کے باعث مری کے علاقے علیوٹ میں لینڈ سلائیڈنگ اور چٹان سرکنے کے واقعات پیش آئے۔
چٹان سرکنے کی وجہ سے ملحقہ آبادی میں کسی بڑےجانی و مالی نقصان کا خدشہ ہوسکتا تھاجس کے باعث پاک فوج نےریسکیو آپریشن کیا۔
پاک فوج،ریسکیو 1122 اورمحکمہ شاہرات روڈ کلیئرنس آپریشن میں مصروف عمل ہیں۔
گزشتہ شب روڈکلیئرنس آپریشن کا آغازمقامی آبادی کی درخواست اورصورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے کیا گیا
روڈ کلیئرنس آپریشن کےنتیجےمیں مری کوہالہ روڈ کو یک طرفہ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیاتھا جبکہ روڈ پرمعلق چٹان کو توڑ کر ہٹانےکا کام جاری ہے۔
پاک فوج کے انجینئرز، محکمہ شاہرات اور ریسکیو 1122 کے اہلکار بھرپور جانفشانی کےساتھ روڈ کلیئرنس آپریشن میں مصروف عمل ہیں۔
پاک فوج اور ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ روڈ کی بحالی اور معلق چٹان کو ہٹانے کا کام آج شام تک مکمل کر لیا جائے گا۔