وفاقی حکومت نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کااعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 5 روپے 45 پیسے کمی کردی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 288 روپے 49 روپے ہو گی ، ہائی سپیڈ ڈیزل فی لیٹر 8 روپے 42 پیسے سستا کر دیا گیاہے جس کے بعد نئی قیمت 281 روپے 96 پیسے ہو گی ۔ وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے جس کا اطلاق یکم مئی سے ہو گا۔ وزارت خزانہ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی عالمی منڈی میں ہونے تیل کی قیمتوں میں کمی اور اوگرا کی سفارش پر کی گئی ہے ۔