بینک دولت پاکستان یکم مئی 2024ء کو یوم مزدور کے موقع پر عام تعطیل کے سبب بند رہے گا۔
اسٹیٹ بینک سے جاری پریس ریلیز کے مطابق بینک دولت پاکستان یکم مئی 2024ء (بدھ) کو یوم مزدور کے موقع پر حکومتِ پاکستان کے اعلان کے مطابق عام تعطیل کے سبب بند رہے گا۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام بینکس اور مالیاتی ادارے یکم مئی کو بند رہیں گے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ یکم مئی کو پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں عام تعطیل رہے گی۔