بلوچستان کی اپیکس کمیٹی نے اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے بڑے پیمانے پر کارروائیاں شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
کوئٹہ میں وزیراعلیٰ سرفراز احمد بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں کور کمانڈر بلوچستان کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم ، صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لانگو سمیت اعلٰی سول و فوجی حکام شرکت کی۔
اجلاس میں امن وامان کی بہتری، دہشت گردی و اسمگلنگ کے خاتمے، غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کے دوسرے مرحلے سمیت اہم نوعیت کے فیصلے کئے گئے ۔
اجلاس میں سی پیک منصوبوں اور ان میں کام کرنے والے چائنیز باشندوں کی فول پروف سیکورٹی کا جائزہ لیتے ہوئے مروجہ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کا فیصلہ کیا گیا ۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ جو بلوچستانی ناراض ہے اس کے گھر جائیں گے، جس نے بندوق اٹھائی ہے اس سے سختی سے نمٹیں گے ، معصوم افراد کے قاتل کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پرامن بلوچستان مستحکم پاکستان کا ضامن ہے دہشت گردی کے خلاف ہم سب کی ہے ۔