خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں دہشتگردوں کے سرغنہ قاری واجد عرف قاری بریال اور دہشتگرد رازق بھی شامل تھے۔
آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کر دیا گیا جبکہ دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اہل علاقہ نے سکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا جبکہ فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔