خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک سے اغوا ہونے والے سیشن جج شاکراللہ ڈی آئی خان سے بازیاب کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق سیشن جج شاکراللہ کو ڈی آئی خان سے بازیاب کرایا گیا، سیشن جج شاکراللہ مروت باحفاظت گھرپہنچ گئے۔ سیشن جج کو2دن پہلے سے مسلح ملزمان نے اغوا کیا تھا
مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرسیف کا کہنا ہے کہ سیشن جج شاکراللہ کو گھرمنتقل کردیا گیا ہے، صوبائی حکومت اورفورسزملکردہشتگردی سےنمٹ رہی ہیں۔ امن وامان کی بحالی صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
اس سے پہلے سامنے آنے والی ویڈیو میں جج شاکر اللہ مروت نے کہا کہ کل طالبان مجھے اپنے ساتھ ڈی آئی خان ٹانک روڈ سے یہاں لائے ہیں، جو کہ جنگل ہے، اغواکاروں کے کچھ مطالبات ہیں، میں فی الحال خیریت سے ہوں، لیکن جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں ہوں گے، میری رہائی ممکن نہیں۔