پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی فاطمہ ثناء انجری کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی 20 سے باہر ہوگئیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) انتظامیہ کے مطابق فاسٹ باؤلر فاطمہ ثناء ٹخنے میں تکلیف کے باعث دوسرے ٹی 20 سے باہر ہوگئیں ہیں۔
فاطمہ ثناء کو پہلے ٹی 20 میں باؤلنگ کے دوران دائیں ٹخنے میں تکلیف ہوئی تھی۔
انتظامیہ کے مطابق فاطمہ ثناء کی انجری کے جائزے کے بعد انہیں آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پانچ میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا آغاز ہو چکا ہے جس میں مہمان ٹیم نے ایک ، صفر کی برتری بھی حاصل کر رکھی ہے۔