عالمی اورمقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
جیم اینڈجیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق فی تولہ سونا 600 روپےسستا ہوکر 244400 روپےکاہوگیا،دس گرام سونےکی قیمت 514 روپےکم ہوکر 209534 روپے ہوگئی۔
گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 500 روپے کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 6 ڈالرکی کمی سے 2337 ڈالر پر آگیا ہے۔