ملکی معیشت کی بحالی اور عوام کی سہولت کے پیش نظر حکومت پاکستان اور عسکری قیادت نے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کیا۔
ذخیرہ اندوزی کیخلاف کریک ڈاؤن کےدوران متعلقہ اداروں نےملک بھر 26989.846 میٹرک ٹن کھاد، 2420.78 میٹرک ٹن آٹا، 55215.76 میٹرک ٹن گھی اور 10021.85 میٹرک ٹن چینی برآمد کی۔
9 مارچ سےاب تک کےاعدادوشمار کےمطابق انسدادذخیرہ اندوزی کے 510کامیاب آپریشنز کئےگئے جس میں 2154.36 میٹرک ٹن کھاد، 60.42 میٹرک ٹن آٹا، 53260 میٹرک ٹن گھی اور 2155.39 میٹرک ٹن چینی برآمد کی گئی
اپریل کے مہینے میں پنجاب سے 129.46 میٹرک ٹن کھاد، 913.5 میٹرک ٹن گھی اور 580.15 میٹرک ٹن چینی برآمد ہوئی
اپریل کےمہینےمیں متعلقہ اداروں نےانسدادذخیرہ اندوزی کےخلاف 85 کامیاب آپریشنز مکمل کیے۔
حکومت پاکستان اور عسکری قیادت ملک بھر سے ذخیرہ اندوزی کے خاتمے تک کریک ڈاؤن کو جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔