آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے چار ج سنبھالنے کے بعد خاتون پولیس افسرکی وائر ویڈیو کا نوٹس لے لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق خاتون پولیس افسر کی گاڑی میں لٹک کر دفتر جانے کی ویڈیو سامنے آئی تھی ، آئی جی اسلام آباد نے ایس ایس پی آپریشنز کو معاملے کی انکوائری کا حکم جاری کر دیاہے ۔ ترجمان پولیس کے مطابق ویڈیو میں صاف نظرآرہا ہے خاتون اہلکارمرضی سےگاڑی کے پائیدان پرکھڑی ہے،پولیس موبائل میں کھڑے ہوکر سفر کرنا خطرناک ہے،اس حوالے سے ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔