پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی اور وزارت خارجہ کی کوششوں سے دو پاکستانی نوجوانوں کو بھارتی جیلوں سے رہائی مل گئی۔
تفصیلات کے مطابق عباد حسن اور زاہد عباس اگست 2022میں غلطی سے سرحد پار کرکے بھارتی حدود میں داخل ہوگئے تھے۔ بھارتی بارڈر فورسز نے دونوں لڑکوں کو گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا تھا۔ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن اور وزارت خارجہ کی کوششوں سے دونوں نوجوانوں کو رہائی ملی جو آج واہگہ کے راستے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔