سندھ حکومت نے ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شائع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس دوران شرجیل میمن نے کہا ٹیکس چور ملکی خوشحالی کے دشمن ہیں ، ان کو کسی بھی صورت بخشا نہیں جائے گا ، ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شایع کئے جائیں گے ، اکاؤنٹ فریز کرنے کے لئے بھی اقدامات کریں گے ۔۔ صوبائی وزیرنےسندھ میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کو سراہا اور بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران کی تعریف بھی کی ۔۔