موٹروے پولیس کے ساتھ تلخ کلامی اور گاڑی سے ٹکر مارنے کے کیس میں مقامی عدالت نے ملزمہ کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے ۔
راولپنڈی میں علاقہ مجسٹریٹ ڈاکٹر محمد ممتاز ہنجرا کی عدالت نے گرفتار خاتون کو نو مئی کو دوبارہ عدالت پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔ خاتون کو راولپنڈی پولیس نے ایک روز قبل اسلام اباد سے گرفتار کیا تھا ۔ خاتون کے خلاف تھانا نصیر آباد میں موٹروے پولیس سے بدتمیزی تلخ کلامی،کار سرکار میں مداخلت،اقدام قتل اور گاڑی دوڑانے کے الزام میں مقدمہ درج ہے ۔ ملزمہ یکم جنوری کو ٹول پلازا پر موٹروے پیٹرولنگ افسرکوٹکر مارکرفرارہو گئی تھی ۔