پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے پنجاب میں 3 ترقیاتی اسکیموں کےلیے 4ارب روپے سے زائد فنڈز کی منظور دیدی۔
اعلامیے کے مطابق صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا 50واں اجلاس ہوا، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر آصف طفیل سمیت ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران بھی شریک ہوئے۔
ترجمان کے مطابق اجلاس میں مختلف سیکٹرز کے 3 منصوبوں کےلیے ترقیاتی سکیموں کیلئے 4ارب روپے سے زائد فنڈز منظوری دیدی گئی، جس میں چیف منسٹر پلانٹس برائے پاکستان گرین پنجاب انیشیٹو کیلئے ایک ارب روپے، پنجاب میں موٹرویز کےلئے ایمبولینس سروس کی فراہمی کیلئے 70کروڑ منظور کیے گئے۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں لاہور بیدیاں روڈ کے ساتھ انڈر پاس کی تعمیر کیلئے 2ارب 99کروڑ 72لاکھ کی منظوری بھی دیدی گئی۔