پشاور کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے دوسری شادی پر شوہر کی سزا معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے سزا کے خلاف درخواست پر سماعت کی ، عدالت نے سزا کو معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیاہے ۔ عدالت نےگذشتہ ہفتےبغیراجازت دوسری شادی پرشوہرکو3ماہ قیداور5ہزارروپےجرمانےکی سزاسنائی تھی۔ اپیل کنندہ کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ فیملی کورٹ کی سزاء شریعت کے خلاف ہے، مدعی خاتون نےخود شکایت نہیں کی تھی بلکہ بھائی کےذریعے شکایت فائل کی گئی،عدالت نے کیس کی سماعت 30 اپریل تک ملتوی کردی۔