بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلیے نامزد کردیا۔
عمران خان نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو ہدایات جاری کردیں۔ سابق وزیراعظم نے اس سے قبل شیرافضل مروت کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلیے نامزد کیا تھا تاہم حکومت نے شیر افضل مروت کے نام پر اعتراض کیا تھا۔
اسپیکر قومی اسمبلی سرادر ایاز صادق نے حکومتی مؤقف قائد حزب اختلاف کو بتادیا کہ چیئرمین پی اے سی کیلئے شیرافضل مروت ناقابل قبول ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت ایک سنجیدہ اورتجربہ کار پارلیمنیٹرین کو چیئرمین پی اے سی بنانے کی حامی ہے۔