نارووال میں ایلیٹ فورس کی گاڑی کی ٹکرسےنوجوان کی ہلاکت پرپنجاب حکومت نے نوجوان کےاہلخانہ کو25لاکھ روپےکاامدادی چیک جاری کردیا۔
رکن صوبائی اسمبلی احمد اقبال اور ڈپٹی کمشنرنارووال نےچیک ابوبکرکےوالدکوپیش کیا، امدادی چیک پیش کرنے والی ٹیم نےوزیراعلیٰ کا تعزیتی پیغام بھی پہنچایا۔
خیال رہےکہ ایلیٹ فورس کی گاڑی سےٹکراکر 20سالہ ابوبکر جاں بحق ہوگیا تھا،ابوبکر قصبہ جسڑکارہائشی تھاجہاں وہ پیٹرول پمپ پر ملازم کےطورپرکام کرتا تھا۔