لاہور کے حلقہ پی پی 147 کے تمام پولنگ سٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آ گیا ہے جس میں مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک ریاض نے میدان مار لیاہے ۔
232 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ملک ریاض 31 ہزار 860 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ سنی اتحاد کونسل کے محمد خان مدنی 16 ہزار 630 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔ ن لیگ نے اس نشست پر سنی اتحاد کونسل کو 15 ہزار 230 ووٹوں کی برتری سے ہرایا ہے ۔