لاہور کے حلقہ این اے 119 کے 20 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج سامنے آ گئے ہیں جس کے مطابق ن لیگ کے علی پرویز ملک 3763 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ سنی اتحاد کونسل کے شہزاد فاروق 1396 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں ۔
یاد رہے کہ یہ حلقہ ن لیگ کی نائب صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی جانب سے خالی کیا گیا تھا جس پر ن لیگ کے امیدوار علی پرویز ملک کو ٹکٹ جاری کیا گیا ۔