ضلع گوادر میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیےفوری امدادی آپریشن جاری ہے،اہل علاقہ نےگزشتہ تین روز سے سیلابی صورتحال کا شکار خاندانوں کےمحصور ہونے سے متعلق اطلاع دی۔
فوری امدادی کاروائی کرتے ہوئے پاک بحریہ کےسی کنگ ہیلی کاپٹرز کے ذریعے مرادی، ڈنڈو، کلانچ اور دیگر علاقوں میں محصور افراد تک امدادی سامان ترسیل کیا گیا۔
گزشتہ تین روز سےجاری آپریشن کے تحت پاک آرمی اور پاک بحریہ کی امدادی ٹیمیں گوادراور اور ماڑہ کے گردونواح میں مسلسل ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن سر انجام دے رہی ہیں۔
متاثرہ علاقوں کازمینی رابطہ منقطع ہونے کےباعث ہیلی کاپٹرز کی مدد سےمتاثرین تک امدادی سامان کی ترسیل یقینی بنائی جا رہی ہے۔
افواج پاکستان آزمائش کی اس گھڑی میں عوام کےشانہ بشانہ کھڑی ہے اور متاثرین تک امدادکی فوری ترسیل کو ہر صورت ممکن بنایا جائےگا،سیلاب متاثرین کی فوری امداد کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائےجارہے ہیں
افواج پاکستان سیلاب سے متاثرہ عوام کی مکمل بحالی تک امدادی آپریشن جاری رکھنے کے لیے پر عزم ہے۔