قومی سلیکشن کمیٹی نے چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) محسن نقوی اور کپتان بابر اعظم و کوچز سے مشاورت کے بعد ٹیم کا نائب کپتان فائنل کرلیا۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ قومی سلیکشن کمیٹی و کپتان نے کوچز کی مشاورت سے نائب کپتان محمد رضوان کو مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، شاداب خان کو نائب کپتانی سے ہٹانے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کا نائب بھی محمد رضوان کو بنایا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ محمد رضوان کے نام پر سلیکشن کمیٹی، کپتان، کوچز اور چئیرمین پی سی بی نے رضامندی ظاہر کی۔
ذرائع نے بتایا کہ محمد رضوان نیوزی لینڈ سیریز میں اور آئندہ سیریز کے لئے بھی بابر اعظم کے نائب ہوں گے۔
سلیکشن کمیٹی، کپتان اور کوچز کی میٹنگ اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں ہوئی جس میں نائب کپتان کے لئے محمد رضوان کا نام فائنل کیا گیا۔