پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوینٹی میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تاہم 2 گیندیں کھیلے جانے کے باعث کسی بھی تماشائی کو ٹکٹ کے پیسے واپس نہیں ملیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم آنے والے تماشائیوں کو ٹکٹ کے پیسے واپس نہیں ملیں غے کیونکہ میچ کی ایک گیند بھی ہو جائے تو ری فنڈ پالیسی ختم ہو جاتی ہے ۔راولپنڈی میں مسلسل بارش کے باعث امپائرز کی جانب سے دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ پانچ، پانچ اوور کا کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم، بارش کا سلسلہ تھم نہ سکا جس کے بعد میچ منسوخ کر دیا گیا۔نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیاتھا۔
امپائرز کے مختصر میچ سے متعلق فیصلے کے بعد کیویز نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو محض دو گیندوں کا کھیل ہی ممکن ہوسکا جن میں مہمان ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر دو رنز سکور کئے۔شاہین آفریدی نے دوسری گیند پر ٹم رابنسن کو آؤٹ کیا۔