راولپنڈی میں بارش کے باعث پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوینٹی میچ کا ٹاس تاخیر کا شکار ہو گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ اور پاکستان کی ٹیم میچ کیلئے سٹیڈیم پہنچ چکی ہیں لیکن بارش نے رنگ میں بھنگ ڈال دیا ، بارش کے باعث تاحال میچ کا ٹاس نہیں ہو سکا ہے ، بارش رکنے کے بعد گراونڈ کا جائزہ لیا جائے گااور پھر ٹاس کا عمل ہو گا۔
یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز راولپنڈی کے سٹیڈیم میں کھیلی جائے گی ۔
دوسری جانب قومی ٹیم کے بیٹر اعظم خان گھٹنے میں تکلیف کے باعث ان فٹ ہو گئے ہیں جس کے باعث ان کی میچز میں شرکت بھی مشکوک ہو گئی ہے ۔