سی این جی سپلائی پر سیلز ٹیکس میں اضافہ کردیا گیا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ریجن ون کیلئے سیلز ٹیکس ویلیو 140 سے بڑھا کر 204 روپے کر دی گئی ہے، ریجن ون میں پختوانخواہ، بلوچستان، راولپنڈی اسلام آباد، گوجر خان شامل پر مشتمل پوٹھوہار کا خطہ شامل ہے۔
ریجن ٹو کیلئے بھی سیلز ٹیکس ویلیو 135 روپے سے 200 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے، ریجن ٹو صوبہ سندھ اور پنجاب کے دیگر شہروں پرمشتمل ہے۔
ایف بی آر کے مطابق 200 روپے ویلیو کی بنیاد پر 18 فیصد کے حساب سے سیلز ٹیکس لاگو ہوگا۔
سی این جی صارفین پر سپلائی ویلیو کے حساب سے جی ایس ٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔